سماج وادی پارٹی (ایس پی) نے پروفیسر رام گوپال یادو کا پارٹی سے اخراج
فوری طورسے رد کر دیا ہے اور انہیں تمام پرانے عہدوں پر بحال کر دیا گیا
ہے۔ایس پی سربراہ
ملائم سنگھ یادو نے آج یہاں جاری ایک پریس بیان میں یہ اطلاع دی۔انہیں 24 اکتوبر كو پارٹی مخالف سرگرمیوں میں شامل ہونے کے الزام میں چھ سال کے لئے پارٹی سے نکال دیا گیا تھا۔